اسرائیل نے اپنا پہلا خلائی مشن چاند کےلیے روانہ کردیا

بتایا گیا ہے کہ  اگر اسرائیلی راکٹ کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا تو وہ چوتھا ایسا ملک ہو گا جس کا کوئی مشن چاند کی سطح پر اترے گا

1150692
اسرائیل نے اپنا پہلا خلائی مشن چاند کےلیے روانہ کردیا

اسرائیل نے چاند کی جانب اپنا اولین خلائی مشن روانہ کیا ہے۔

 چاند پر اترنے کے لیے ’بیریشیت‘ یعنی آغاز  نامی یہ خلائی جہاز اسپیس ایکس کمپنی کے راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔

 اگر اسرائیلی راکٹ کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا تو وہ چوتھا ایسا ملک ہو گا جس کا کوئی مشن چاند کی سطح پر اترے گا۔

اس سے قبل امریکہ، روس اور چین کے خلائی جہاز چاند  پر اُتر چکے ہیں۔

 یہ اسرائیلی خلائی جہاز کیپ کینیورل سے اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں