سعودی عرب کا ٹیلی مواصلاتی سیارہ مدار میں بھیج دیا گیا

سعودی عرب کا ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ SGS-1 جنوبی امریکہ  میں واقع فرانسیسی گیانا کے کورو ایئربیس سے مدار میں بھیج دیا گیا جو کہ مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے

1140557
سعودی عرب کا ٹیلی مواصلاتی سیارہ مدار میں  بھیج دیا گیا

سعودی عرب کا ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ SGS-1 جنوبی امریکہ  میں واقع فرانسیسی گیانا کے کورو ایئربیس سے مدار میں بھیج دیا گیا۔

یہ پہلا ٹیلی مواصلاتی  سیارہ  ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت  ہے جسے وہاں  کے  زمینی اسٹیشنوں کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ سیارہ  ٹیلی مواصلات  کی صلاحیتیں فراہم کرے گا، انٹرنیٹ کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنائے گا اور مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ میں مواصلاتی نظام  کو محفوظ بنائے گا۔

سیارے  کوشاہ  عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ سال  اپریل میں اپنے امریکی  دورے کے دوران سان فرانسسکو میں مذکورہ سیارے  کے آخری ٹکڑے پر  دستخط کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں