چین، رواں سال کے اختتام تک چنگ۔5  کو چاند پر بھیجے گا: وُو ین خوا

چاند کی دریافت کے اس پروگرام کو چینگ۔5، چنگ۔6، چینگ۔7 اور چنگ۔8 کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ان خلائی گاڑیوں میں سے چنگ۔5 کو رواں سال کے آخر میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ گاڑی چاند سے نمونے لے کر زمین پر واپس آئے گی: وُو ین خوا

1125410
چین، رواں سال کے اختتام تک چنگ۔5  کو چاند پر بھیجے گا: وُو ین خوا

چین کے قومی خلائی ادارے CNSA کے نائب سربراہ وُو ین خوا نے کہا ہے کہ چین نئی ایکسپلورر خلائی گاڑیوں کے ساتھ اپنے چاند کی دریافت کے پروگرام کو جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں رواں سال کے اختتام تک چنگ۔5  کو چاند پر بھیجا جائے گا۔

وُو نے چین کے سرکاری کونسل انفارمیشن آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہِ دسمبر میں چاند کے تاریک حصے کی طرف چنگ۔4 خلائی گاڑی بھیج کر اس حصے کی پراسراریت سے پردہ اٹھایا گیا ہے ۔

وُو نے کہا ہے کہ یہ ایک تسلی بخش کامیابی تھی۔ چاند کی دریافت کے اس پروگرام کو چینگ۔5، چنگ۔6، چینگ۔7 اور چنگ۔8 کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ان خلائی گاڑیوں میں سے چنگ۔5 کو رواں سال کے آخر میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ گاڑی چاند سے نمونے لے کر زمین پر واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چنگ۔6 کو چاند کے جنوبی قطب میں بھیجا جائے گا اور یہ چاند کے اس حصے سے نمونے لے کر آئے گی۔

چنگ۔7 چاند پر جغرافیائی تحقیقات  کرے گی جبکہ چنگ۔8 ، دیگر ممالک کے ساتھ مل کر چاند پر مشترکہ تحقیقاتی بیس کے قیام کے لئے بعض تحقیقاتی و تجرباتی کام کرے گی۔

وُو نے چنگ۔5 کے علاوہ کسی اور خلائی گاڑی کے چاند کے سفر کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

دوسری طرف چین کے مریخ پروگرام کے لئے وُو نے کہا ہے کہ سال 2020 کو چین کی پہلی خلائی گاڑی کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں چین نے اپنی خلائی گاڑی چنگ۔4 کو چاند کے تاریک حصے کی طرف بھیجا ۔ گاڑی 3 جنوری کو چاند پر اتری اور اس جگہ کی ابتدائی تصاویر بھی دنیا میں بھیجیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے CNSAکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چنگ۔4 چاند پر دریافت کی کاموں کے ساتھ ساتھ مختلف معدنیات کا بھی تجزئیہ کرے گی۔

واضح رہے کہ چین نے چنگ۔3 ڈرون خلائی گاڑی کو 2013 میں خلاء میں بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں