چین نے"ایپل فونز" کی فروخت پر پابندی لگادی

چینی شہر فوژو کی عدالت نے یہ فیصلہ امریکی چپ ساز کمپنی 'کوال کوم' کی شکایت پر کیا  ہے جس نے 'ایپل' پر اپنے دو   patents کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا

1104662
چین نے"ایپل فونز" کی فروخت پر پابندی لگادی

چین کی ایک عدالت نے امریکی فون ساز کمپنی 'ایپل' کو اپنے بعض پرانے ماڈلز کے آئی فون چین میں فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔

چینی شہر فوژو کی عدالت نے یہ فیصلہ امریکی چپ ساز کمپنی 'کوال کوم' کی شکایت پر کیا  ہے جس نے 'ایپل' پر اپنے دو   patents کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

دونوں امریکی کمپنیوں کے درمیان گزشتہ کئی سال سے پیٹنٹس کے خلافِ معاہدہ استعمال کی قانونی جنگ جاری ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کئی ملکوں میں درجنوں مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔

'کوال کوم' کا موقف ہے کہ ایپل نے آئی فون 6، 7 اور 8 کے تمام ماڈلز میں اس کے ان دو پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی ہے جو لوگوں کو فون میں ہی تصویریں ایڈٹ اور ان کا سائز تبدیل کرنے اور ٹچ اسکرین کے ذریعے ایپس مینیج کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، عدالت نے جن ماڈلز کی فروخت پر پابندی لگائی ہے ، چین میں فروخت ہونے والے تمام  آئی فونز میں ان کا تناسب 10 سے 15 فی صد تک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ گزشتہ ہفتے سنایا تھا جس کا اعلان اب کیا گیا ہےلیکن ایپل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں آئی فون کے تمام ماڈلز فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

 



متعللقہ خبریں