چاند کے مخفی رخ کی تحقیق،چین سیارہ روانہ کرےگا

چین اپنے خلائی مشن چانگ ای  -4 چاند کے مخفی رخ کی جانب بھیجنے کے لیے تیار ہے جس کے بعد چین دیگر ممالک امریکہ، روس اور یورپی یونین سے خلائی مشن میں بھی آگے ہوگا

1102943
چاند کے مخفی رخ کی تحقیق،چین سیارہ روانہ کرےگا

چین اپنے خلائی مشن چانگ ای  -4 چاند کے مخفی رخ کی جانب بھیجنے کے لیے تیار ہے جس کے بعد چین دیگر ممالک امریکہ، روس اور یورپی یونین سے خلائی مشن میں بھی آگے ہوگا۔

خبر کے مطابق، چین اپنے چانگ ای-  4 مشن کے ساتھ چاند کے مخفی رخ سے دنیا کو متعارف کرانے کے لیے پرامید ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی ملک پہنچ نہیں پایا اور اس رخ کی معلومات بھی نہیں جو ماضی میں دریافت کیے گئے رخ سے بالکل مختلف ہے۔

 چین  اگر مارچ تھری بی راکٹ کو بھیجنے میں کامیاب ہوا تو وہ خلائی مشن میں بھی اپنی سرفہرست پوزیشن بنا لے گا جو سیاروں کے حوالے سے سائنسی تحقیق میں اہم مقام ہوگا۔

یاد رہے کہ چین نے 5 سال  قبل اپنا یوتو یا ‘جیڈ ریبٹ’ کو چاند میں اتارا تھا اور چینج 5 کو اگلے سال  بھیجنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ یہ چاند سےنمونے لے کر آئے گا جو 1976 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا جبکہ قمری مشن بھی زیر غور ہے۔

چین کا چانگ ای   4 ،27 روزہ سفر کے بعد سورج کے دونوں جانب سے بھی معلومات زمین تک پہنچا دے گا۔

 



متعللقہ خبریں