ترک معالجین کی دوست و برادر ممالک میں مریضوں کو خدمات

وزارت صحت کے زیر اہتمام 16 ممالک میں منعقدہ ہفتہ حفظانِ صحت کے دائرہ عمل میں ابتک تین ہزار 632  آپریشنز کیے گئے ہیں

1067995
ترک معالجین کی دوست و برادر ممالک میں مریضوں کو خدمات

ترک معالجین نے دوست و برادرت ممالک میں سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث علاج معالجہ سے محروم ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو خدمات فراہم کی ہیں۔

وزارت صحت کے زیر اہتمام 16 ممالک میں منعقدہ ہفتہ حفظانِ صحت کے دائرہ عمل میں ابتک تین ہزار 632  آپریشنز کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک وزارت صحت سن 2006 سے ابتک ہر برس دوست و برادر ممالک میں ہفتہ صحت کا اہتمام کرتی ہے۔

ابتک افغانستان، پاکستان، یمن، سوڈان، عراق، موولڈووا، موریطانیہ، منگولیا، بنگلہ دیش، آذربائیجان، صومالیہ، جبوتی، کوسوو، کرغزستان، ازبیکستان اور کینیا میں 41 امدادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں تین ہزار 828 مقامی عملے کو عملی و  تھیوری تعلیم  بھی دی گئی ہے۔

ہفتہ صحت میں ترک معالجین کے علاقائی عوام اور شعبہ صحت  کے ملازمین  کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں