جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی

ایبولا میں مبتلا 142 مریضوں میں سے مزید 6 افراد کی ہلاکت سے اس متعددی بیماری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے: وزارت صحت

1064360
جمہوریہ کانگو: ایبولا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔

جمہوریہ کانگو کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متعدی بیماری کا آغاز ماہِ جولائی کے اوخر میں شمالی صوبے کیوو سے ہوا۔ مریضوں میں سے177 خونی بخار میں مبتلا ہوئے جن میں سے 142 میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ایبولا میں مبتلا 142 مریضوں میں سے مزید 6 افراد کی ہلاکت سے اس متعددی بیماری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہے۔

دوسری طرف علاقے میں 8 اگست کو شروع کروائی جانے والی مہم کے دائرہ کار میں 15 ہزار افراد  کے قریب افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں پہلی دفعہ 1976 میں ایبولا وائرس کی بیماری ابھری اور دسمبر 2013 کو یہ بیماری مغربی افریقہ میں پھیل گئی۔

2014 سے 2017 کے سالوں میں اس بیماری کا مشاہدہ گنی، لائبیریا اور سیرا لیون میں کیا گیا۔ ان ممالک میں 30 ہزار سے زائد افراد ایبولا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 11 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں