5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری،فیس بک کے خلاف تفتیش شروع
آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے فیس بک پر موجود 50 ملین صارفین کے ڈیٹا چوری کی تفتیش شروع کر دی ہے
1062227
آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے فیس بک پر موجود 50 ملین صارفین کے ڈیٹا چوری کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
یورپی یونین کے اس کمیشن کا مرکز آئر لینڈ میں ہے جس کے مطابق فیس بک صارفین کے اکاونٹس غیر محفوظ ہونے پر یہ تفتیش شروع کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ اگر فیس بک پر یورپی یونین کے تحفظ ڈیٹا کے قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہو گئی تو اُسے 1 اعشاریہ 6 ارب ڈالر جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے ۔