ترکی اور پاکستان ایک دوسرےکےمزید قریب، پی آئی اےکےآپریٹنگ سسٹم کی ذمہ داریاں ترکی کی کمپنی کے حوالے

پی آئی نے   امریکی کمپنی سے  معاہدہ  ختم کرتے ہوئے   ٹرکش آپریٹنگ سسٹم  کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اب پی  آئی اے  کی  تمام ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن نئے نظام کے تحت ہوں گے

1047977
ترکی اور پاکستان ایک دوسرےکےمزید قریب، پی آئی اےکےآپریٹنگ سسٹم کی ذمہ داریاں ترکی کی کمپنی کے حوالے

پاکستان  اور ترکی کے درمیان     میں  تعاون میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب حکومت پاکستان نے  پی آئی   اے کے زیر استعمال امریکی سسٹم کی جگہ   ٹرکش آپریٹنگ سسٹم  کو معتارف کروادیا ہے۔

پی آئی نے   امریکی کمپنی سے  معاہدہ  ختم کرتے ہوئے   ٹرکش آپریٹنگ سسٹم  کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

اب پی  آئی اے  کی  تمام ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن نئے نظام کے تحت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اب امریکن نہیں بلکہ ترکی کا آپریٹنگ سسٹم چلے گا، ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔

دو دہائی پرانی امریکی کمپنی سیبر کی جگہ ترکی کی کمپنی ہٹ اٹ کا نظام لاگو کیا جائے گا۔ امریکی کمپنی سیبر سے معاہدہ آج رات بارہ بجے سے ختم ہو گیا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا نطام آج رات بارہ بجے سے ہٹ اٹ کے سسٹم پر ازخود ٹرانسفر ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم سے پی آئی اے کواربوں روپے کی بچت ہوگی، ترکش ایئرلائن سے قومی ائیرلائن نے پانچ برس کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنسیوں کو نئے آپریٹنگ سسٹم سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جاچکا ہے۔



متعللقہ خبریں