مائیکروسافٹ: روسی ہیکرز کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
فرم نے دعوی کیا ہے کہ روسی ہیکروں نے ریپبلیکنز کی ہم خیال تھنک ٹینک تنظیموں کی خفیہ معلومات کو چرانے کی کوشش کی تا ہم اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے
1036243
امریکی سافٹ ویئر فرم مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ روسی ہیکرز کے سائبر حملوں کا سدِ باب کر لیا گیا ہے۔
فرم نے دعوی کیا ہے کہ روسی ہیکروں نے ریپبلیکنز کی ہم خیال تھنک ٹینک تنظیموں کی خفیہ معلومات کو چرانے کی کوشش کی تا ہم اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فرم کے حکام نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان ہیکرز کا تعلق حکومتِ روس سے ہے۔
ادھر روس نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔
کریملن کے ترجمان نے دیمتری پیسکووف نے مائیکرو سافٹ کی جانب سے کسی قسم کی دلیل پیش نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ ہم نے امریکی صدارتی انتخابات میں کس قسم کی مداخلت کی ہے۔