نائیجر میں ہیضے کی وبا،13 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر  میں   پھیلنے والی  ہیضے کی وبا سے  دو ہفتوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1031162
نائیجر میں ہیضے کی وبا،13 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر  میں   پھیلنے والی  ہیضے کی وبا سے  دو ہفتوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

 دارالحکومت   نیا مے  میں واقع اقوام متحدہ کے امور انسانی کے رابطہ  دفتر کا کہنا ہے کہ  جنوبی  علاقے ماراڈی میں  ہیضے کی وبا زور پکڑتی جا رہی ہے  جہاں 993   افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں  1 تا 15 سال کی عمر کے بچوں کی اکثریت بھی شامل ہے ۔

 وزیر صحت   نے  ہیضے کی وبا پر قابو پانےکےلیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے  ۔

عالی ادارہ صحت کے مطابق ، دنیا بھر میں  ہر سال 30 تا 50 لاکھ افراد ہیضے سے متاثر ہوتے ہیں  جن میں سے   1 لاکھ  یا 1 لاکھ  20 ہزار  اس وبا کی بھینٹ چڑھ جاتےہیں۔



متعللقہ خبریں