چین:بغیر ڈرائیورکی بس جلد ہی سڑکوں پر،سلسلہ وار تیاری شروع کردی گئی

چینی فرم بائیڈو  نے بغیر ڈرائیور کی  بسوں  کی سلسلہ  وار تیاری شروع کر دی ہے جو کہ جلد ہی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی

1006720
چین:بغیر ڈرائیورکی بس جلد ہی سڑکوں پر،سلسلہ وار تیاری شروع کردی گئی

جدید ٹیکنالوجی  کی حامل مایہ ناز چینی فرم بائیڈو  نے بغیر ڈرائیور کی  بسوں  کی سلسلہ  وار تیاری شروع کر دی ۔

 بتایا گیا ہے کہ ان بسوں   کو جدید نظام سے لیس کیا جا رہا ہے  جن میں  14 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

برقی توانائی سے چلنے والی   یہ بسیں   70 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سےدو گھنٹوں کے  چارج    کے ذریعے  100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔

ان بسوں کو  کمپنی نے"  اپولونگ" کا نام دیاہے جن کا استعمال  پہلے  مقامی طور پر اور بعد میں بیرونی  بازاروں میں حسب  طلب  فروخت  کیا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں