بی بی سی ورلڈ نیوز پر استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے کے حوالے سے جامع رپورٹ
نئے ہوائی اڈے سے 3 گھنٹے کی دوری پر 60 ممالک اور 120 منازل واقع ہیں
استنبول کے زیرِ تعمیر ہوائی اڈے کے لیے بی بی سی ورلڈ نیوز نے تعریفی الفاظ کہے ہیں۔
'ٹالکنگ بزنس وِد آرون ہیسلے ہرسٹ' نامی پروگرام میں 29 اکتوبر کو افتتاح کیے جانے والےاستنبول کے نئے ہوائی اڈے جو کہ خطے کا اہم ترین ہب ہو گا کے لیے خاصکر بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کے لیے ایک مضبوط خلیف ہونے کی وضاحت کی گئی۔
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل قادری سامسن لو نے ہوائی اڈے کی تعمیر کے حوالے سے تازہ معلومات سے آگاہی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایک بڑا ملک ہے خاصکر اندرون ِ ملک سفر کی مانگ میں گزشتہ 15 برسوں میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے، ترکی کو مشرق اور مغرب کے درمیان سٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے ہوائی اڈے سے 3 گھنٹے کی دوری پر 60 ممالک اور 120 منازل واقع ہیں جن سے آگے کسی بھی مقام کو باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔
متعللقہ خبریں
یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء، مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی
حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے: یوگنڈا وزارت صحت