ہوشیار خبردار سوشل میڈیا پر ٹیکس لگنے والا ہے

افریقی ملک یوگنڈا  نے سوشل میڈیا پر  یکم جولائی 2018 سےاستعمال روزانہ 200 یوگنڈا شیلنگ  یعنی  5 سینٹ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے

983529
ہوشیار خبردار سوشل میڈیا پر ٹیکس لگنے والا ہے

اب سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا۔

خبر کے مطابق ،  اب فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ وغیرہ کا استعمال مفت نہیں ہوگا، انٹرنیٹ کے استعمال کا خرچہ تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔

افریقی ملک یوگنڈا  نے سوشل میڈیا پر  یکم جولائی 2018 سےاستعمال روزانہ 200 یوگنڈا شیلنگ  یعنی  5 سینٹ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق، یوگنڈا کے وزیر خزانہ نے اس بارے میں بتایا کہ سوشل میڈیا ٹیکس سے ملکی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور قومی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی کو مستحکم بنانے اور بجلی کی فراہمی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ شہری سوشل میڈیا کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔



متعللقہ خبریں