موسیقی کی دھن اور اس کی سطح خوردنی اشیاء کی ترجیح پر اثرِ انداز ہوتی ہے، تحقیق
موسیقی ریستوران سمیت گراس سٹورز میں گاہکوں کی خوردنی اشیاء کی ترجیح پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے
980719
اس بات کا تعین ہوا ہے کہ ریستوران میں دھیمی یا پھر اُونچی آواز میں موسیقی گاہکوں کے کھانوں کی ترجیح کو متاثر کرتی ہے۔
سویڈن کی ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کے تحقیق دان دیپایان بسواس اور ان کی ٹیم نے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک کیفے میں موسیقی کی مختلف دھنوں اور آواز کی سطح کے مطابق بعض اعداد وشمار یکجا کیے۔
اس تحقیق کے مطابق 70 ڈیسی بل یعنی بلند آواز میں موسیقی بجتے وقت گاہکوں نے ہامبرگ اور چپس کی طرح کے زیادہ روغنی اور دھیمی آواز کی موسیقی کے وقت سلاد کی طرح کے حفظان ِ صحت کے حامل کھانوں کو ترجیح دی ہے۔
بسواس کا کہنا ہے کہ موسیقی ریستوران سمیت گراس سٹورز میں گاہکوں کی خوردنی اشیاء کی ترجیح پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج کو "اکیڈمی آف مارکیٹنگ سائنسز " نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔