جنوبی ہند میں نیپا وائرس پھیل گیا،10 افراد ہلاک
ریاست کیرالہ کے طبی حکام نے متعلقہ افراد کی نیپا وائرس کے سبب ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئے تقریباً100 ایسے افراد کی نگہداشت جاری رکھی ہوئی ہے جو ہلاک شدہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہے تھے
976420
جنوبی ہند میں جان لیوا نیپا وائرس کے سبب اب تک 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریاست کیرالہ کے طبی حکام نے متعلقہ افراد کی نیپا وائرس کے سبب ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئے تقریباً100 ایسے افراد کی نگہداشت جاری رکھی ہوئی ہے جو ہلاک شدہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نیپا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 70 فیصد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ اس سے بچاؤ کی کوئی دوابھی دستیاب نہیں ہے۔