سرطان کی ایسی کامیاب دوا سامنے آگئی کہ مریض پر امید ہوجائیں گے

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پھیپھڑوں اور پستان کے سرطان  میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے دواکی خصوصی قسم Bromodomain Inhibitor کو کامیابی سے استعمال کیا ہے

944562
سرطان کی ایسی کامیاب دوا سامنے آگئی کہ مریض پر امید ہوجائیں گے

امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ  سرطان کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی نئی دوا ’Bromo domain Inhibitor‘ انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے اور سرطان کا سبب بننے والے جین پر حملہ کر کے جسم میں کینسر کے مالیکیول کو پھیلنے سے روک دیتی ہے۔
مشی گن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھیپھڑوں اور پستان کے سرطان کا باعث بننے والے جین کے خلاف ایک دوا نہایت کارگر ثابت ہوئی ہے جس سے پھیپھڑوں، پستان اور موٹاپے کے باعث ہونے والے سرطانوں  کی مختلف اقسام کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے پھیپھڑوں اور پستان کے سرطان  میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے دواکی خصوصی قسم Bromodomain Inhibitor کو کامیابی سے استعمال کیا ہے یہ سرطان کے مرض میں استعمال ہونے والی ایک نئی دوا ہے جو اس کا سبب بننے والے جین پر حملہ آور ہوتی ہے اور اس کے  پھیلاو کو روک دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں