فیس بک کے بانی مشکل میں، یورپی قانون دانوں نے طلب کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مشکل میں پھنس گئے  جبکہ   امریکی اوریورپی قانون دانوں نے ڈیٹا لیک پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا  ہے

934418
فیس بک کے بانی مشکل میں، یورپی قانون دانوں نے طلب کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مشکل میں پھنس گئے  جبکہ   امریکی اوریورپی قانون دانوں نے ڈیٹا لیک پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا  ہے ۔

فیس بک کمپنی کے سلامتی امور کے افسر  الیکس اسٹیموز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ڈیٹا لیک کی خبروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کمپنی میں اب ان کی ذمہ داریوں کا رخ  ممکنہ  خطرات اور انتخابات میں دھاندلی  کے حوالے سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک کی سلامتی  پر توجہ دینا ہے ۔

اس سے قبل  کہا گیا تھا  کہ صدر ٹرمپ کی ایک تجزیاتی  کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی مہم میں استعمال کیا تھا۔

 خبریں سامنے آنے پر فیس بک نے  اس تجزیاتی کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ،صدر ٹرمپ کی  تجزیاتی   کمپنی کیمبرج اینالیٹکا نے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں رائے دہندگان  کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں