پاپوا نیو گینی میں 6٫7 شدت کازلزلہ، 55 افراد ہلاک

بحر اوقیانوس میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں زلزلہ آیا ہے جس کی زلزلہ  پیما پر شدت 6٫7 بتائی جارہی ہے  جس کے نتیجے میں اب تک  55 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں

924490
پاپوا نیو گینی میں 6٫7 شدت کازلزلہ، 55 افراد ہلاک

بحر اوقیانوس میں واقع ملک پاپوا نیو گنی گزشتہ ہفتے صدی کے سب سے بڑے زلزلے سے ابھی باہر بھی نہیں نکلا تھا کہ اس کے دور دراز پہاڑی اور جنگلی علاقوں میں کل دوبارہ زلزلے کے زورردار جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

  زلزلہ  پیما پر یہ  شدت 6٫7 بتائی جارہی ہے  جس کے نتیجے میں اب تک  55 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں 31 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ ان میں 13 کی موت زلزلے کے مرکز کے قریب واقع مکانات میں آگ لگنے کی وجہ سے جھلس کر ہو ئی تھی۔

امریکی  محکمہ ارضیات نے بتایا کہ دارالحکومت پورٹ  موریس  بی  سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع جنوبی پہاڑی علاقوں میں کل صبح پانچ سے زیادہ شدت والے زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

 یاد رہے کہ پاپوا نیو گنی میں گزشتہ 26 فروری کو 7.5 کے زلزلے کےشدید  جھٹکوں  سے متاثر علاقے میں دوبارہ زلزلہ آیا  تھا  جس  کی وجہ سے لرزش اراضی  اور کئی عمارتوں کے گرنے کے علاوہ تیل اور گیس کی ترسیل  میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں