تاریخ کا طاقتور ترین راکٹ" فالکن ہیوی" خلا کےلیے روانہ

مشہور خلائی کمپنی اسپیس ایکس  نے دنیا کا طاقتور ترین راکٹ ’فالکن ہیوی‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں مریخ کے مدار کی طرف روانہ کر دیا ہے

905064
تاریخ کا طاقتور ترین راکٹ" فالکن ہیوی" خلا کےلیے روانہ

خلائی دنیا میں امریکہ نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔

مشہور خلائی کمپنی اسپیس ایکس  نے دنیا کا طاقتور ترین راکٹ ’فالکن ہیوی‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں مریخ کے مدار کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

 اس راکٹ کا وزن 63.8 ٹن ہے جو کہ دو اسپیس شٹلز کے برابر ہے۔

اس راکٹ میں 27 مرلن انجن نصب ہیں اور اس کی لمبائی 230 فٹ ہے۔

 اس راکٹ کوایک 23 منزلہ عمارت کے برابر تصور کیا جا سکتا ہے۔

فالکن ہیوی‘ کو روانہ کرتے وقت اس میں سرخ رنگ کی اسپورٹس کار رکھی گئی ہے جس کا مریخ سے آگے لامتناہی راستے پر سفر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

فالکن ہیوی‘ نے اُسی مقام سے پرواز  کی  جس جگہ کو تقریباً 50 سال  قبل چاند پر انسان کو روانہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

 ’فالکن ہیوی‘ ابھی تک کے روانہ کئے جانے والے راکٹوں میں طاقتور ترین ہےاور اس کی رفتار عام راکٹ سے دو گنی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں