"خونی چاند" آج نمودار ہوگا،پاکستان میں مکمل مگر ترکی میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا

آج دنیا  کے بیشتر ممالک  میں خونی چاند 151سال بعد  نظر آئے گا جو کہ کراچی میں شام 6 بج کر 10 منٹ جبکہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 34 منٹ پر دیکھا جا سکے گا

900669
"خونی چاند" آج نمودار ہوگا،پاکستان میں مکمل مگر ترکی میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا

آج دنیا  کے بیشتر ممالک  میں خونی چاند 151سال بعد  نظر آئے گا۔

اس سپر بلڈ مون کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہوتی ہے اور 31 جنوری کو طلوع ہونے والا چاند سپر بلیو بلڈ مون ہوگا۔

سپر بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا۔

 پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر51 منٹ پرشروع ہوجائے گا اور کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر32 منٹ سے کیاجاسکے گا جبکہ ترکی میں یہ چاند جزوی طور پر مقامی وقت کے مطابق  شام 6 بج کر 34 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

 عیسویں  مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند" بلیو مون "کہلاتا ہے اور ایسے میں چاند کو مکمل گرہن لگ جائے تو اسے "بلڈ مون" بھی کہا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں