نوبل انعام حقداروں میں تقسیم ہو گئے،تقریب میں سویڈش شاہ کی شرکت

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فزکس، کیمیا ، دوا سازی،  ادبیات اور سائنس میں نوبل انعام  جیتے والوں کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا

865591
نوبل انعام حقداروں میں تقسیم ہو گئے،تقریب میں سویڈش شاہ کی شرکت

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں  مختلف شعبوں میں نوبل انعام جیتنے والوں کے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاہے۔

فزکس، کیمیا ، دوا سازی،  ادبیات   اور سائنس میں نوبل انعام  جیتے والوں کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں فزکس کے شعبے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر  فزکس راینر ویس اورامریکی ماہر فزکس  بارچ بیری کو نوبل پرائز سے نوازا گیاجبکہ دوا سازی  کے شعبے میں امریکی ماہرِ جینیات ہال جعفری اور مائیکل روسبیش اورامریکی بیالوجسٹ یانگ مائیکل وبل پرائزکے حقدار قرار پائے۔

سوئزرلینڈکے جیکوس ،امریکی جرمن بیالوجسٹ جواخم اورامریکی مالیکیولر بیالوجسٹ ریچرڈ ہینڈرسن کو کیمیا  کے نوبل انعام  سے نوازا گیا جبکہ ادب کا نوبل انعام جاپان کےکازو   ایِشی گورو  کو  دیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں