شادی دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے، تحقیق

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ  کیا گیا ہے  کہ شادی کا بندھن آپ کو دماغی طور پر ہمیشہ صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

858364
شادی دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے، تحقیق

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ  کیا گیا ہے  کہ شادی کا بندھن آپ کو دماغی طور پر ہمیشہ صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شادی کے بعد کی زندگی شوہر/ بیوی کے اندر دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے۔

آٹھ لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تنہا زندگی گزارنا الزائمر یا ڈیمینشیا کی دیگر اقسام کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اسی طرح شریک حیات کے انتقال کا اثر بھی ذہنی صحت پر پڑتا ہے اور امراض کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق شادی کے متعدد طبی فوائد پہلے ہی سامنے آچکے ہیں، مگر دماغی صحت کے حوالے سے اس کے اثرات نے دنگ کردیا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ شادی دماغی امراض سے بچانے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم امکان ہے کہ شریک حیات کے ساتھ رہنا، طرز اور طرز زندگی کے عناصر اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ شادی کا تعلق جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی براہ راست فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ ذہنی تناؤ  کا باعث بننے والے واقعات میں پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔

متعللقہ خبریں