ترکی ٹی ایف ۔ایکس لڑاکا طیاروں کو 2023 میں تیار کر لے گا، وزیر دفاع

ٹی ایف۔ ایکس ایک اہم منصوبہ ہے جسے ہم  ممکنہ حد تک قلیل مدت کے اندر عملی جامہ پہنائیں گے، اس سلسلے میں کوئی تاخیری  نہیں ہوگی

856526
ترکی ٹی ایف ۔ایکس لڑاکا طیاروں کو 2023 میں تیار کر لے گا، وزیر دفاع

وزیر دفاع  نورالدین  جانیک لی   کا کہنا ہے کہ ہم   جنگی طیارے TF-X  کو سن 2023 میں زیر استعمال لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

جانیک لی نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کے  دورہ لندن   میں  ان کی ہمراہی کے دوران اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔

انہوں نے بتایا کہ  ٹی ایف۔ ایکس ایک اہم منصوبہ ہے جسے ہم  ممکنہ حد تک قلیل مدت کے اندر عملی جامہ پہنائیں گے، اس سلسلے میں کوئی تاخیری  نہیں ہوگی۔  ہمارا ہدف سن 2023 ہے۔

ایس۔ 400 میزائل نظام کے سن 2019 میں ترکی آنے کی وضاحت کرنے والے  وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "یہ معاملہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ صدر  ایردوان نے بتایا ہے کہ  ان کے استعمال کے حوالے سے   پورا کنٹرول ترکی کے ہی پاس ہو گا۔  اس میں دوست دشمن کے نظام کو تبدیل کیا جائیگا۔  لہذا نیٹو کے عناصر کے لیے یہ کسی قسم کا کوئی خطرہ تشکیل نہیں دیتا۔



متعللقہ خبریں