ٹرکش اسٹَریم منصوبے کی 520 کلو میٹر طویل پائپ لائن مکمل

ٹرکش اسٹریم کے ذریعے  قدرتی گیس کی ترسیل کے عمل کو متبادل گزرگاہوں  سے ہمکنار کیا جائیگا

854368
ٹرکش اسٹَریم منصوبے کی 520 کلو میٹر طویل پائپ لائن مکمل

روسی  انرجی فرم گیس پروم نے ٹرکش اسٹریم منصوبے کے  دائرہ کار میں مجموعی طور پر 520 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی ہے۔

گیس پروم نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں  کہا ہے کہ 7 مئی   کے دن سے ابتک   روس سے شروع ہوتے ہوئے بذریعہ بحیرہ اسود  ترکی   تک   پہنچائے جانے کی منصوبہ بندی ہونےو الی  قدرتی گیس کی پائپ لائن کے دو بازوں پر کام جاری ہے۔

اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ ٹرکش اسٹریم کے ذریعے  قدرتی گیس کی ترسیل کے عمل کو متبادل گزرگاہوں  سے ہمکنار کیا جائیگا  اور یہ خطہ یورپ کو توانائی کی ترسیل اور اس کو تحفظ دلانے میں معاون ثابت ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں