لندن کی عوامی بسیں قہوے کے تیل سے چلا کریں گی

لندن میں  قہوے کے تلچھٹ  سے حاصل کردہ 6 ہزار ٹن لیٹر  تیل کو بسوں کے ایندھن کے طور پر  استعمال کیا جائیگا

851031
لندن کی عوامی بسیں قہوے کے تیل سے چلا کریں گی

برطانوی دارالحکومت لندن میں  بسوں کا ایندھن قہوے سے تیار کیا جائیگا۔

لندن میں  قہوے کے تلچھٹ  سے حاصل کردہ 6 ہزار ٹن لیٹر  تیل کو بسوں کے ایندھن کے طور پر  استعمال کیا جائیگا۔

قہوے سے تیل حاصل کرنے کے لیے 4 برسوں سے کام کرنے والے  بائیو بین  گروپ  کو رائل ڈچ شیل کا تعاون  حاصل ہے۔

بائیو بین کے مطابق  لندن میں  فی کس دو کپ  قہوے کے حساب و کتاب  کے ساتھ شہر نہ قہوے کے تل چھٹ کی سالانہ مقدار 2 لاکھ ٹن ہے۔

یہ فرم  لندن  کی کافی شاپس کے  تل چھٹ کو جمع کرتے ہوئے اس سے تیل حاصل کرتی ہے۔

جس کو  بائیو ایندھن تیار کرنے والی آرگنٹ انرجی  فیکٹری کے سپرد کیا  جاتا ہے۔

اس آخری مرحلے کی تکمیل پر حاصل کردہ  آمیزے کا 80 فیصد ڈیزل جبکہ  باقی ماندہ 20 فیصد بائیو ایندھن پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ  عمل کاربن  گیسوں کے اخراج میں 10 تا 15 فیصد کی کمی بھی لاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں