ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری بڑھائی جائے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کےمطابق سن  2030 تک نئی گاڑیوں سے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

843913
ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری بڑھائی جائے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو انتہائی کم کرنا چاہتا ہے۔

 کمیشن نے بتایا  ہے کہ سن  2030 تک نئی گاڑیوں سے ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یورپی کمیشن یہ بھی چاہتا ہے کہ اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ برقی اور توانائی کے دیگر متبادل ذرائع سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔

 موٹر ساز صنعت نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر تیکنیکی عمل  میں تبدیلی کے لیے وقت بہت کم ہے۔

 یورپی کمیشن کے اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے یورپی یونین اور 28 رکن ممالک سے منظوری لازمی ہے۔



متعللقہ خبریں