سر انسان کا دھڑ بلی کا ،عجیب الخلقت مخلوق نے ہلچل مچادی

ملائیشیا سے گزشتہ دنوں ایک عجیب وغریب مخلوق کی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس کا منہ انسان جیسا، جس سے دو نوکیلے دانت باہر نکل رہے تھے اور باقی جسم بلی جیسا تھا

833095
سر انسان کا دھڑ بلی کا ،عجیب الخلقت مخلوق نے ہلچل مچادی

ملائیشیا سے گزشتہ دنوں ایک عجیب وغریب مخلوق کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی تھی۔

 اس مخلوق کا منہ انسان جیسا، جس سے دو نوکیلے دانت باہر نکل رہے تھے اور باقی جسم بلی جیسا تھا۔

خبر کے مطابق یہ مخلوق ملائیشیاکے مغربی علاقے پاہانگ میں نمودار ہوئی اور شہریوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں۔

علاقے کی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ایسی کوئی مخلوق علاقے میں نہیں دیکھی گئی۔

 یہ تصاویر اور ویڈیوز جعلی ہیں اور کمپیوٹر کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

علاقے کی پولیس کے سربراہ  عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی گئیں۔

میں امید کرتا ہوں کہ لوگ اس عجیب مخلوق کے متعلق افواہیں پھیلانا بند کر دے گی کیونکہ ایسا کوئی واقعہ علاقے میں پیش نہیں آیا۔

 رپورٹ کے مطابق، یہ تصاویر اور ویڈیو ممکنہ طور پر سیلیکون سے بنے "بے بی ویروولف"  نامی کھلونے کی ہیں جو آن لائن فروخت ہوتا ہے۔

 لوگوں نے اس کی ویڈیوز اور تصویر  ڈاون  لوڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں جنہوں نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔

 



متعللقہ خبریں