واکس ویگن کے بعد مرسیڈیز نے بھی 30 لاکھ گاڑیاں واپس بلا لیں

واکس ویگن کے بعد اب جرمن موٹر ساز ادارے ڈائملر  نے تحفظ ماحول کی خاطر یورپ بھر سے تین ملین سے زائد مرسیڈیز ڈیزل گاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے

773571
واکس ویگن کے بعد مرسیڈیز نے بھی 30 لاکھ گاڑیاں واپس بلا لیں

واکس ویگن کے بعد اب جرمن موٹر ساز ادارے ڈائملر  نے تحفظ ماحول کی خاطر یورپ بھر سے تین ملین سے زائد مرسیڈیز ڈیزل گاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

 ڈائملر   کے مطابق، اس دوران گاڑیوں سے خارج ہونے والی قابل ضرر گیسوں کے اخراج کو کم کیا جائے گا۔

گاڑیوں کے نظام کو بہتر بنانے کے اس کام پر تقریباً 220 ملین یورو کی لاگت آئے گی۔

یاد رہے کہ جرمن ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتے ہی خبر دی تھی کہ مرسیڈیز کی ایک ملین سے زائد گاڑیوں میں ایسے سافٹ ویئر لگے ہوئے ہیں، جو سبز مکانی گیسوں کے اخراج کی شرح اصل سے کم بتاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں