بالوں کی پیوند کاری اور قلب جراحی میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل

سیاحتی صحت عامہ کے شعبے میں  ترکی کا شمار دنیا کے تیسرے ملک کے طور پر ہوتا ہے  جس میں بالوں کی پیوند کاری اور قلب جراحی قابل ذکر ہیں

772128
بالوں کی پیوند کاری اور قلب جراحی میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل

  سیاحتی صحت عامہ کے شعبے میں  ترکی کا شمار دنیا کے تیسرے ملک کے طور پر ہوتا ہے  چونکہ   جینیاتی اور سرطان کے علاج میں   کامیاب عمل جراحی  ترکی میں موجود ہے ۔

 اس وقت ترکی میں تقریباً 200 ماہر  اور پلاسٹک جراح  مصروف عمل  ہیں  جو کہ  دنیا میں اس وقت نویں نمبر پر ہے ۔

 ترکی کے  لگ بھگ  200 طبی اداروں میں سے 54 ، جوائنٹ کمیشن  انٹرنیشنل  سے تصدیق شدہ ہیں جبکہ،  طبی سیاحت میں بھی   ترکی جدید تکنیک   سے آراستہ  اسپتالوں  میں مریضوں کو  تمام ضروری  سہولیات بھی مہیا کر رہا ہے۔

 یورپ میں   جراحی قلب پر 39 تا 40 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں جس کے مقابلے میں یہی عمل جراحی  آپ ترکی میں  ساڑھے 8 سے 21 ہزار ڈالرز کے درمیان کروا سکتے ہیں۔

 بالی کی پیوند کاری  بھی ترکی میں  3 ہزار ڈالرز میں کروائی جا سکتی ہے جس پر  یورپ میں 10 ہزار یورو اور امریکہ میں 30 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

  طبی سیاحت میں   ترکی  کو  سن 2017 - 2018 میں  9 تا 10  ارب ڈالرز  ہونگے  جو کہ سن 2023 تک  تقریباً20 تا 25 ارب ڈارلز کے درمیان پہنچ جائے گی ۔



متعللقہ خبریں