پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،پہلی روبوٹ ویٹرسروس ملتان میں شروع

پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے  بیرے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جسے لوگوں کی خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے

767845
پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،پہلی روبوٹ ویٹرسروس ملتان میں شروع

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بہت عام ہو گیا ہے ۔

 روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے  بیرے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

پاکستان کے ان روبوٹ ویٹرز کی دھوم بین الاقوامی میڈیا تک بھی پہنچ گئی ہے۔

ملتان کے ایک ریستوران میں موجودروبوٹس نہ صرف گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور  بیرے  اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں

۔گاہکوں کو پیزا  پیش  کرتے دونوں روبوٹس ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں