چین میں کتے بلیوں کے گوشت کا میلہ وقتی طورپرممنوع

چینی شہر  یولین  میں  کتوں کے گوشت کا میلہ  وقتی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا جس کی خلاف ورزی پر 15 ہزار ڈالر جرمانہ دینا ہوگا

738212
چین میں کتے بلیوں کے گوشت کا  میلہ وقتی طورپرممنوع

 چینی شہر  یولین  میں  کتوں کے گوشت کا میلہ  وقتی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ۔

 اس   پابندی کے تحت  بازاروں ،ریستورانوں اور  محلوں میں کتے کا گوشت نہیں بیچا جا سکے گا اور  جس نے بھی اس کی خلاف ورزی کی  اسے15 ہزار  امریکی ڈالرز جرمانہ دینا ہوگا۔

 اس پابندی کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔

 واضح رہے کہ سن 2010  سے  ہر سال باقاعدگی سے یولین میں کتے کے گوشت کا میلہ لگایا جاتا رہا ہے  جس کےلیے 10 تا 15ہزار  کتے بلیاں بے دردی سے ہلاک کیے جاتے ہیں۔


ٹیگز: #چین , #کتے , #گوشت

متعللقہ خبریں