"یورپی یونین کوغلط معلومات دیتے ہو" فیس بک اب بھرو 110 ملین یورو کا جرمانہ

یورپی یونین کو واٹس ایپ کی خریداری کے معاہدے کے دوران گمراہ کن اور غلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں فیس بک  110 ملین یورو کا  جرمانہ ادا کرے گا

734898
"یورپی یونین کوغلط معلومات دیتے ہو" فیس بک اب بھرو 110 ملین یورو کا جرمانہ

یورپی یونین    کو  واٹس ایپ کی خریداری کے معاہدے کے دوران گمراہ کن اور غلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں فیس بک  110 ملین یورو کا  جرمانہ ادا کرے گا۔

خبر  کے مطابق فیس بک نے سال 2014 میں واٹس ایپ کو خرید لیا تھا لیکن اچانک واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی بھی تبدیل کر کے بعض صارفین کے فون نمبرز فیس بک سے شیئر کرلئے جس کے بعد معاملہ یورپی یونین ریگیولیٹری تک جاپہنچا جب کہ یورپی یونین ریگیولیٹری نے ابتدائی تحقیقات کے بعد نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق فیس بک کو واٹس ایپ کے حصص کی خریداری کے معاہدے کے دوران گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا جس پر اسے 110 ملین یورو جرمانہ کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کمیشن کے تحفظات درست ثابت ہونے کی صورت میں  فیس بک انتظامیہ پر ان کی مجموعی آمدنی کا ایک فیصد تک جرمانہ کردیا  گیا تھا  جو تقریباً 110ملین امریکی ڈالر بنتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں