کیا آپ   تھکن  سے چور اور  نا خوش ہیں؟

بادلوں  والا موسم  انسانوں  میں بے چینی اور   نا خوشی کے احساسات پیدا  کرتا ہے،   جب سورج اپنا چہرہ  چھپا لیتا ہے تو  انسان  کا چہرہ بھی اتر جاتا ہے

703793
کیا آپ   تھکن  سے چور اور  نا خوش ہیں؟

 

تھکاوٹ آڑے آ جاتی ہے اور  آپ بستر  سے اٹھ نہیں پاتے، ایک جانب    باہر  نکلتے ہوئے  دوڑلگانا چاہتے ہیں تو دوسری جانب    نیند   آپ کا  پیچھا نہیں  چھوڑتی۔  یا پھر بعض اوقات   آپ  بڑے جذباتی ہو جاتے ہیں، صبح   ناخوش اور شام کو  خوش رہتے ہیں  تو   اس کا مطلب ہے   کہ موسم  بہار  کے اعصابی دباؤ نے آپ کو اپنے گھیرے میں  لے رکھا ہے۔

طویل موسم سرما   اب  ختم ہو چکا ہے ، موسم  بہار نے اپنا چہرہ دکھایا ہے۔ مطلع بعض اوقات ابر آلود اور بعض اوقات صاف     رہتا ہے،   یہ موسمی  تبدیلیاں  اور تغیرات بعض اوقات انسانو ں کو  منفی لحاظ سے متاثر کر سکتے ہیں۔

بادلوں  والا موسم  انسانوں  میں بے چینی اور   نا خوشی کے احساسات پیدا  کرتا ہے،   جب سورج اپنا چہرہ  چھپا لیتا ہے تو  انسان  کا چہرہ بھی اتر جاتا ہے۔

 تو ان منفی چیزوں کا کس طرح سد باب کیا جا سکتا ہے؟

ماہر امراض  نفسیات  ڈاکٹر نسرین   دل باز کا کہنا ہے کہ  خاصکر 11۔ 12 کے قریب  باہر نکلتے ہوئے تازہ     ہوا اور  15 منٹ تک سورج کی روشنی سے  ضرور استفادہ کیا جانا چاہیے۔

اس طرح  دماغ   سویروتونین  نامی   خوشی کے ہارمونز  پیدا کرے  گا  جو کہ دماغ کو موسم بہار کی آمد کا    پیغام  رصد کرے گا۔

اسی طرح خوراک میں بھی تبدیلیاں لازمی ہیں۔ ہرے  رنگ والی سبزیوں اور پھلوں کو  اپنی     خوراک کا حصہ بنائیں۔ دوست و احباب کے ساتھ زیادہ  وقت گزارتے ہوئے گپ شپ لگائیں۔ اور رات کو جلدی سوئیں اور صبح  جلدی بیدار ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں