ترکی اور کیوبا کے درمیان صحت کی خدمات کے شعبے میں تعاون

خاص طور پر کینسر کے علاج  میں کیوبا کی بائیو ٹیکنالوجی اور اس موضوع پر صحت کی خدمات ترقی یافتہ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گونزالس کسالس

666260
ترکی اور کیوبا کے درمیان صحت کی خدمات کے شعبے میں تعاون

ترکی اور کیوبا کے درمیان صحت کی خدمات کے شعبے میں تعاون۔۔۔

ترک  مریضوں کے ،کیوبا کی صحت کی خدمات سے استفادہ کر سکنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

سمجھوتے کی رُو سے ترک مریضوں کے کیوبا میں  سفر اور قیام  سمیت دیگر  تمام ضروریات  کو پورا کرنے سے متعلقہ امور  ایک پرائیویٹ فرم کی طرف سے سرانجام دئیے جائیں گے۔

مریضوں کو کیوبا کے سفر کی  سہولت ٹرکش ائیر لائنز کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹرکش ائیر لائنز دسمبر 2016 سے لے کر اب تک استنبول سے کیوبا  کے دارالحکومت ہوانا کے لئے براہ راست پروازیں دے رہی ہے۔

موضوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے انقرہ میں کیوبا کے  سفیر گونزالس کسالس نے کہا ہے کہ خاص طور پر کینسر کے علاج  میں کیوبا کی بائیو ٹیکنالوجی اور اس موضوع پر صحت کی خدمات ترقی یافتہ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

سفیر گونزالس کسالس نے کہا کہ کیوبا کی وزارت صحت کی ہیلتھ سروسز ، غیر ملکی مریضوں کو  250 ٹریٹمنٹ پروگرام پیش کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں