صدر ترکی کے ہاتھوں مرسین طبی شہر کا افتتاح

رجب طیب ایردوان: ترکی  کا  حفظان صحت نظام اور   معیار   یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے ہر مقام    سے کئی درجے  بہتر  سطح پر ہے

665210
صدر ترکی کے ہاتھوں مرسین طبی شہر کا افتتاح

ترکی کے  دوسرے طبی   شہر کا  افتتاح   صدر  رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم  کی  جانب سے    کیا گیا۔

صدر  ایردوان نے  مرسین  طبی   شہر  اور سرکاری  سرمایہ  کاری  دفتر کی اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی  کا  حفظان صحت نظام اور   معیار   یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے ہر مقام    سے کئی درجے  بہتر  سطح پر ہے۔

صدر کا کہنا  تھا کہ    ہمارا ہدف      تیس بڑے شہروں میں  اس جیسے اسپتالوں کا قیام  ہے  جن سے  ہم   2020 تک خدمات حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔

دہشت گرد تنظیم  فیتو  کی ترکی میں بغاوت کی کوشش کا بھی ذکر  کرنے والے   صدر  نے واضح کیا کہ  ملک و وطن سے غداری    کرنے والی تنظیم نے ترکی کو تاریکی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی ہے، تا ہم  ترک قوم نے   اس  گندے عزائم کو اپنے  مقصد تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

ماہ اپریل میں   ریفرنڈم   کرائے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے   عوام سے    دریافت کیا کہ "کیا آپ   رائے دہی کے لیے تیار ہیں"؟  حاضرین نے   بھر پور طریقے سے   اس کا مثبت میں جواب دیا۔

وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے  بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی   حفظان  صحت کے       معاملے میں ایک نئے دور میں  داخل ہوا ہے ،  بڑے شہروں میں     وسیع پیمانے  کی سہولیات سے لیس    طبی   شہروں    کی تعمیر کا کام    سرعت سے جاری ہے۔

مرسین    طبی  شہر جسے   سٹی ہاسپٹل کے نام سے  بھی منسوب کیا  جاتا ہے  میں    1300 بستروں کی گنجائش موجود ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب  یلدرم کا کہنا تھا کہ " یہ   شہہ  پارہ  نہ صرف مرسین کے عوام بلکہ  ہمسایہ ملکوں سے آنے والے مریضوں کی ضروریات کو   بھی سالہا سال تک پورا  کرنے کا اہل ہے۔ "

آئینی   ترمیم و  نئے  طرز   حکومت   کی بحث  کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے   بتایا کہ "ملکی انتظامیہ میں  تبدیلی  نہیں  آئیگی ،  بدلنے  والی چیز   بذاتِ خود  تبدیلی ہے۔"

انہوں نے   ان الفاظ  کو بھی زیرِ لب لایا کہ "ترکی حق بجانب  اعلی سطحی   تہذیب    سے ہمکنار ہونے  کے سفر پر ثابت قدمی سے آگے بڑھتا رہے گا۔"

اس موقع پر وزیر صحت  رجب  آکداع    نے      اسوقت یورپ کے بہترین اسپتال  کو خدمات کے لیے کھولنے    کی وضاحت کرتے ہوئے   بتایا کہ "ہم نئے  ترکی  نئے صدارتی نظام  کے   نئے اسپتالوں کو قائم کر رہے ہیں۔ ہم  41  ہزار بستروں کی گنجائش کے حامل  کئی ایک  طبی شہروں کو قائم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ سن 2020 تک  ہم  اس جدت  کو حاصل  کرنے  پر پُر عزم ہیں۔ "

خیال  رہے کہ  یورپ کے بڑے ترین ہیلتھ کمپلیکس کی خصوصیت کا حامل  مرسین  طبی شہر  6 فروری بروز پیر سے   مریضوں کو خدمات فراہم کرنا شروع  کر دے گا۔

یہ  بھی  یاد رہے  کہ   وزارت صحت نے  طبی شہر منصوبوں کی پہلی کڑی   یوزگات میں  16 جنوری کو  پہلے  طبی شہر کو  فعال  بنا یا تھا۔



متعللقہ خبریں