جاپان میں مصنوعی ذہانت نظام کو فرموں میں نصب کیا جائیگا

مصنوعی ذہانت  نظام  کی وساطت سے انسانوں کی جانب سے   ادا کیے جانے والے  تمام تر امور کو    کہیں  زیادہ مؤثر طریقے سے   سر انجام دیے جانے  کا دعوی کیا گیا ہے

645851
جاپان میں مصنوعی ذہانت نظام کو فرموں میں نصب کیا جائیگا

جاپانی   انشورنس فرم  فوکوکو میوچل  نے اطلاع دی ہے  کہ وہ ملازمین  کے 30 فیصد کو نوکریوں  سے فارغ کرتے ہوئے   مصنوعی ذہانت  کے  نظام کو   قائم  کرے گی۔

جاپانی  اخبار   دی مائی نچی میں  شائع خبر کے مطابق     فرم    اپنی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے زیر مقصد     نئے   نظام کو متعارف   کرائے  گی،  نظام کی کامیابی کے  بعد   اپنے 34  ملازمین کو   خارج   کر دے گی۔ اس  طریقے سے  یہ فرم سالانہ 12 لاکھ   ڈالر کی  بچت کرنے کا ہدف  رکھتی ہے۔

جاپان میں   سر گرم عمل آئی بی ایم  واٹسن فرم  کی  جانب سے متعارف کرائے  گئے مصنوعی ذہانت  نظام  کی وساطت سے انسانوں کی جانب سے   ادا کیے جانے والے  تمام تر امور کو    کہیں  زیادہ مؤثر طریقے سے   سر انجام دیے جانے  کا دعوی کیا گیا ہے۔

آئی بی واٹسن     کا کہنا ہے کہ   فوکوکو    میوچل  میں   نصب کیے جانے والے   اس نظام کی وساطت سے   تحریروں،  تصاویر  اور ویڈیو    ریکارڈنگ پر مبنی  تمام  تر   ڈاٹا    کا  جائزہ لیا جا سکے گا۔

ماہرین  نے  خبر دار کیا ہے کہ مصنوعی  ذہانت ٹیکنالوجی کا فروغ  مستقبل  میں  داخلی منڈیوں کو اہم  سطح پر متاثر کرے گا۔



متعللقہ خبریں