خواتین پر حاکم بننے والے مرد ذہنی مریض ہو سکتے ہیں ۔ تحقیق

وہ سخت گیر مرد جو خواتین پر حاکم بننا چاہتے ہیں وہ ذہنی امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

617174
خواتین پر حاکم بننے والے مرد ذہنی مریض ہو سکتے ہیں ۔ تحقیق

خواتین پر حاکم بننے والے مرد ذہنی مریض ہو سکتے ہیں ۔ تحقیق

وہ سخت گیر مرد جو خواتین پر حاکم بننا چاہتے ہیں یا انہیں جنسی کھلونا سمجھتے ہیں وہ ذہنی امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے امریکی نفسیاتی تنظیم کے تعاون سے لگ بھگ 20 ہزار مردوں کا سروے کیا اور اس میں مردوں کے 11 روایتی رویوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین کو زیرِ تسلط رکھنے والے مرد حضرات لاشعوری طور پر ’’پلے بوائے رحجان‘‘ رکھتے ہیں اور وہ ڈپریشن سمیت کئی نفسیاتی امراض کے شکار ہوتےہیں لیکن ان کی اکثریت ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنفی امتیاز نہ صرف ایک معاشرتی روگ ہے بلکہ یہ دماغی و ذہنی مسئلہ بھی ہے۔ یعنی جو حضرات مردانہ تسلط اور حاکمیت پر یقین رکھتے ہیں ان میں منفی نفسیاتی اثرات ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جو مرد صنفی امتیاز میں جتنے شدید ہوتے ہیں ان میں ذہنی تناؤ اور دیگر امراض اتنے ہی زیادہ دیکھے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں