گزشتہ 5 سال دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال، عالمی تنظیم برائے  موسمیات

عالمی تنظیم برائے  موسمیات نے اپنی تازہ رپورٹ میں  یہ انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 5 سال دنیا کی تاریخ میں لگاتار گرم ترین سال رہے ہیں ۔

607907
گزشتہ 5 سال دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال، عالمی تنظیم برائے  موسمیات

 

عالمی تنظیم برائے  موسمیات نے اپنی تازہ رپورٹ میں  یہ انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 5 سال دنیا کی تاریخ میں لگاتار گرم ترین سال رہے ہیں جب کہ 2016میں بھی گرمی کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہونے  کی توقع ہے ۔

اس خبر سے ماحولیاتی تحفظ کے حلقوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس رپورٹ میں  یہ بتایا گیا ہے کہ 2011 سے 2015 تک 5 سال میں لگاتار گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں اور 2016 میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ  کیمطابق گرمی میں اضافے کی بڑی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران توانائی کی پیداوار میں فوسل فیول یعنی کوئلے، تیل اور گیس کے استعمال میں جس طرح سے اضافہ ہوا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں شدید گرمی کا امکان بھی 10 گنا تک بڑھ گیا ہے۔

شدید گرمی کے باعث دنیا بھر میں اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ میں 2011 کے دوران خشک سالی کے باعث ہونے والی تقریباً 2 لاکھ 58 ہزار اموات بھی اسی گرمی کا نتیجہ تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرمی میں اضافے  سے  مشرقی افریقی ممالک میں ان 5 برسوں میں کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ اضافی اموات ہوئی ہیں جب کہ بھارت  اور پاکستان میں شدید  گرمی کی لہروں  سے  4100 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں