مائیکرو سافٹ امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ جیت گیا
و سافٹ نے بتایا ہے کہ مین ہیٹن کی اپیل کورٹ میں سن 2014 کے دوران امریکی وزارت قانون نے منشیات کی تجارت سے متعلقہ تفتیش کے دوران مذکورہ ادارے کے آئر لینڈ میں نصب servers کی جانچ کروانے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے
529992
مائیکرو سافٹ نے امریکی حکومت پر دائر مقدمہ جیت لیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ مین ہیٹن کی اپیل کورٹ میں سن 2014 کے دوران امریکی وزارت قانون نے منشیات کی تجارت سے متعلقہ تفتیش کے دوران مذکورہ ادارے کے آئر لینڈ میں نصب servers کی جانچ کروانے کی درخواست کی تھی ۔
البتہ ، اپیل کورٹ نے امریکی حکومت کی یہ درخواست مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ اسے دیگر ممالک میں نصب ادارے کے servers کی جانچ پڑتال کا حق حاصل نہیں ہے۔
ادارے کے قانونی مشیر بریڈ اسمتھ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے حکومت آئر لینڈ اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مائیکرو سافٹ کی حمایت کی تھی ۔