ریو اولمپکس کسی اور ملک میں منعقد کروائے جائیں: ماہرین

آکسفورڈ ،ہارورڈ اور YALE جیسی معروف جامعات  کے 150 سائنسی ماہرین  نے  عالمی ادارہ صحت کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے  خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  ریو اولمپکس  کے دوران زیکا وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے۔

499261
ریو اولمپکس کسی اور ملک میں منعقد کروائے جائیں: ماہرین

برازیل میں  اس سال اگست میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں  سے متعلق  سائنسی  ماہرین  نے ایک موذی وبا پھیلنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

 آکسفورڈ ،ہارورڈ اور YALE جیسی معروف جامعات  کے 150 سائنسی ماہرین  نے  عالمی ادارہ صحت کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے  خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  ریو اولمپکس  کے دوران زیکا وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 ماہرین  نے مطالبہ کیا ہے کہ  ان مقابلوں کا انعقاد کسی دوسرے شہر     یا ملک میں کیا جائے تو بہتر ہوگا کیونکہ  ان مقابلوں کو دیکھنے کےلیے  5 لاکھ غیر ملکی  برازیل آئیں گے جن کی   واپسی پر یہ وائرس   دیگر ممالک میں پھیلنے کا خطرہ  ہو سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ برازیل  کا شمار زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے جس کا  فی الوقت علاج بھی دستیاب نہیں ہے ۔

متعللقہ خبریں