دنیا میں ہر 11 افراد میں سے ایک ذیابیطس کا مریض

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 108 ملین تھی جو 2014 میں تقریباً چار گنا اضافے کے ساتھ 422 ملین ہو گئی ہے

466315
دنیا میں ہر 11 افراد میں سے ایک ذیابیطس کا مریض

دنیا میں ہر 11 افراد میں سے ایک ذیابیطس کا مریض ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں ذیابیطس کے بارے میں خوفناک پہلو کو پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 108 ملین تھی جو 2014 میں تقریباً چار گنا اضافے کے ساتھ 422 ملین ہو گئی ہے۔

یعنی دنیا بھر میں ہر 11 افراد میں سے ایک شوگر کا مریض ہے اور ہر سال اس مرض کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 1.5 ملین ہے۔

1980 کی دہائی میں یہ مرض زیادہ ترک امیر ممالک میں دیکھا جاتا تھا لیکن اب کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اس کے مریضوں کی تعداد زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں 1980 میں ذیابیطس کا مرض کُل آبادی کے 6 فیصد کو متاثر کررہا تھا جبکہ 2014 میں یہ شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں