دنیا کے 34 ممالک اس وقت غذائی قلت کا شکار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کے 34 ممالک انتشار، خشک سالی ،سیلاب اور ان سے مشابہہ آفات کا شکار ہیں جہاں کے عام انسانوں کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

448121
دنیا کے 34 ممالک اس وقت  غذائی قلت کا  شکار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کے 34 ممالک انتشار، خشک سالی ،سیلاب اور ان سے مشابہہ آفات کا شکار ہیں جہاں کے عام انسانوں کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تنظیم کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک بیرونی امداد کے منتظر ہیں جن میں سے 27 کا تعلق افریقہ سے اور سات کا ایشیا سے ہے ۔

غذائی قلت کے شکار ان ممالک کے بنیادی مسائل میں اندرونی خلفشار،قحط،سیلاب اور ان سے مشابہہ آفات و مصائب شامل ہیں جو کہ مذکورہ ممالک کو اپنی غذائی ضروریات پورا کرنے سے روک رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں