آسٹریلیا میں ایک حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کی نشاندہی

آسٹریلیا میں ایک حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کی نشاندہی

431359
آسٹریلیا میں ایک حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کی نشاندہی

آسٹریلیا میں ایک حاملہ خاتون میں زیکا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے

صوبہ وکٹوریہ کے وزیر صحت جل حانیسی نے مالبورن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک حاملہ خاتون بخار اور خارش کی شکایت کیساتھ جب ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس میں زیکا وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ۔ اس علاقے میں زیکا وائرس کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے جو کہ باعث تشویش ہے جبکہ ملک بھر میں زیکا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 16 ہے ۔ حکومت آسٹریلیا نے زیکا وائرس پائے جانے والے ممالک کی سیاحت سے واپس آنے والوں سے معائنہ کروانے کی اپیل کی ہے ۔ زیکا وائرس کی حاملہ خاتون میں موجودگی سے بچے کی کھوپڑی کی نشو نما متاثر ہوتی ہے اور ان کے سر چھوٹے رہ جاتے ہیں ۔ صحت کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 2007 سے لیکر 2016 تک 40 ممالک میں زیکا وائرس نظر آیا ہے جبکہ 33 ممالک میں اس وائرس نے وباء کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔



متعللقہ خبریں