پیٹ بڑھنے پر معائنہ ہونے والامرد حاملہ نکلا

امریکہ میں خود کو بھرپور مرد سمجھنے والے ایک شخص کی زندگی اس وقت درہم برہم ہو گئی جب اسے معلوم ہوا کے وہ حاملہ تھا اور محض دو ماہ بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی

416880
پیٹ بڑھنے پر معائنہ ہونے والامرد حاملہ نکلا

امریکہ میں خود کو بھرپور مرد سمجھنے والے ایک شخص کی زندگی اس وقت درہم برہم ہو گئی جب اسے معلوم ہوا کے وہ حاملہ تھا اور محض دو ماہ بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔
کیڈن نامی یہ شخص دس سال قبل تک تو خاتون ہی تھا لیکن پھر اسے خود میں کچھ تبدیلی محسوس ہوئی اور اس نے اپنی جنس کی تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے ضروری اقدامات شروع کردئیے۔
جنس کی تبدیلی کے لئے ہارمونز اور دیگر علاج کے بعد اس کے چہرے پر بال بھی اگ آئے تھے اور وہ مکمل مردنظر آنے لگا تھا کہ اس کی زندگی میں ایک انتہائی غیر متوقع موڑ آگیا۔ کیڈن کاخیال تھا کہ ورزش نہ کرنے اور سہل پسندی کی وجہ سے اس کا پیٹ بڑھ رہا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ،اس نے ایک آپریشن سے کچھ عرصہ قبل مردانہ ہارمونز کا استعمال بند کردیا تھا اور اسی عرصے کے دوران وہ حاملہ ہوگیا۔ کیڈن کا کہنا ہے کہ ایک دن اس کی کمر میں شدید درد ہوا اور جب وہ الٹا لیٹا تو یوں محسوس ہوا کہ پیٹ کے نیچے کوئی تکیہ رکھا ہے۔

یہ صورتحال دیکھ کر اس نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور جب اس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ وہ تقریباً سات ماہ کا حاملہ تھا۔ وہ جولائی 2013ءسے فلاڈیلفیا شہر میں اپنے مرد دوست الائجا کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہا تھا۔ الائجا کا بھی کہنا ہے کہ ان کے دوست کیڈن اب مکمل مرد نظر آرہے تھے اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ دونوں مرد ہونے کے باوجود صاحب اولاد بن جائیں گے۔
اب ان کی بیٹی ازالیہ کی عمر تقریباً 2 سال ہوچکی ہے۔ کیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سوچتے رہتے ہیں کہ اپنی بیٹی کو کیسے سمجھائیں گے کہ اس کے ماں اور باپ دونوں مرد ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں