لال رنگ پہننے والے مرد زیادہ پر کشش ہوتے ہیں:جدید تحقیق

ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لال رنگ میں ملبوس مرد خواتین کو زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں

391849
لال رنگ پہننے والے مرد زیادہ پر کشش ہوتے ہیں:جدید تحقیق

تجرباتی نفسیات کے جریدےمیں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لال رنگ میں ملبوس مرد خواتین کو زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔
یونیورسٹی آف روچسٹر کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لال رنگ کیلئے خواتین کی پسندیدگی اس لئے زیادہ ہے کیونکہ اس میں ملبوس مرد زیادہ طاقت ور نظر آتے ہیں۔
یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ایلیٹ کا دعویٰ ہے کہ ایسے مرد خواتین کو سماجی طور پر بہتر رتبے کے مالک نظر آتے ہیں اور خواتین کوتاثر ملتا ہے کہ ان کے پیسے کمانے اور سماجی طور پر ترقی کے امکانات زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ رنگ دولت اور طاقت کی نشانی ہےسرخ قالین کا لفظ بھی اسی لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں 288 خواتین اور 25 مردوں نے حصہ لیا۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق لال رنگ کا اثر طاقت اور حیثیت تک محدود ہے۔ لال رنگ میں مرد خواتین کو جنسی اعتبار سے پرکشش تو نظر آتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ انہیں اچھا انسان بھی سمجھیں۔
دوسری جانب خواتین کو معاملے میں لباس کے رنگ نے مردوں کی پسند ناپسند پر کوئی خاص اثر نہ ڈالا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں