عالمی سطح پر پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ

برطانوی ادارے کواکواریلی سامانڈز نے سن 2014 اور 2015 کی بہترین 800 جامعات کے حوالے سے سروے کرتے ہوئے اس کے نتائج کا اعلان کیا ہے

350706
عالمی سطح پر پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ

برطانوی ادارے کواکواریلی سامانڈز نے 2014 اور 2015 میں دنیا کی 800 بہترین جامعات کی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل ہیں۔
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد نے فہرست میں 501 نمبر پر جگہ بنا ئی جب کہ اس کا درجہ مضمون کے لحاظ سے 251 تھا تاہم فیکلٹی کے اعتبار سے 398 تھا۔
یہ یونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات میں 119 ویں نمبر پرہے تاہم 2012 میں اس یونیورسٹی نے 401 نمبر پر جگہ لی تھی ۔ یاد رہے اس یونیورسٹی نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز سن 1991 میں کیا تھا۔
قائد اعظم یونیورسٹی،اسلام آباد
بہترین جامعات کی فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی نے 651 نمبر پر جگہ بنائی جبکہ مضمون کے حوالے سے 151 نمبر پر تاہم ایشیا میں قائد اعظم یونیورسٹی 116 نمبر پر ہے۔ یہ یونیورسٹی 1967 سے تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (LUMS)
لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے فہرست میں 701 نمبر اپنی جگہ حاصل کی جبکہ یہ ہی جامعہ 2012 میں 601 نمبرپر تھی۔ یہ یونیورسٹی سن 1984 سے سر گرم عمل ہے۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)لاہور
یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)لاہوربہترین جامعات کی فہرست میں 701 نمبر ہے۔اس یونیورسٹی کی بنیاد 1929 میں رکھی گئی۔
یونیورسٹی آف کراچی
فہرست میں کراچی یونی ورسٹی 2013 سے 701 پوزیشن پرہے جبکہ ایشیا کی فہرست میں اس کا درجہ 251 نمبر پر ہے جبکہ جامعہ کی بنیاد 1951 میں رکھی گئی تھی۔
یونیورسٹی آف لاہور
دی یونیورسٹی آف لاہور نے بھی بہترین جامعات کی فہرست میں 701 نمبر رہی جس کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں