لاہور میں گردے کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن

بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں گردے کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

372412
لاہور میں گردے کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن

بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں گردے کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن کے بعد بحریہ ٹاؤن لاہور ہسپتال پاکستان کے ان گنتی کے چند ہسپتالوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں گردے کی پیوند کاری کی جاتی ہے ۔ گردوں کی پیوند کاری کا یہ کامیاب آپریشن پروفیسر ڈاکٹر جواد ساجد خان کی سربراہی میں مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے 40 سالہ تصور صادق کا کیاجس کی بہن شگفتہ افضل نے اس کیلئے اپنا گردہ عطیہ کیا تھا۔آپریشن کے تمام اخراجات چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے عطیہ کئے تھے جبکہ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر الحسن (کنسلٹنٹ یورو لوجسٹ اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن) پروفیسر صداقت علی خان ، ڈاکٹر احمد قیوم، ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈاکٹر صفدر حسین ، ڈاکٹر رمیزہ خالد اور دیگر بین الاقوامی شہرت کے حامل کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔ بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور میں عنقریب جِگر کی پیوند کاری کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو لندن سے بلوائے جا رہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم کے باقی دو ڈاکٹرز اینڈریو اور ڈاکٹر میتھیو امریکہ سے ان کے ساتھ شامل ہوں گے ۔ واضح رہے ایک جگر کی پیوندکاری پر اندازاً 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں