چست جینز خواتین کی ٹانگوں کے لیے نقصان دہ

آسڑیلوی معالجین نے چست اور تنگ جینز پہننے کی شوقین خواتین کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی جینز گردش خون کو متاثر کرتے ہوئے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں

315788
چست جینز خواتین کی ٹانگوں کے لیے نقصان دہ

آسڑیلوی ڈاکٹروں نے خواتین کو متنبہہ کیا ہےکہ چست جینز پہننے سے خواتین کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
بین الاقوامی تحقیقی جریدے ’’جرنل آف نیورولوجی ، نیوروسرجری اینڈ سائیکیٹری‘‘ میں شائع آسٹریلوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق چست جینز پہننے سے رانوں اور ٹانگوں کے دورانِ خون پر منفی اثر پڑتا ہے اور پاوں کی موجودگی کا احساس بھی جاتا رہتا ہے جو کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چست جینز پہننے سے ٹانگوں کے نچلے حصے پر موجود اعصابی ریشے بہت دیر تک دبائے رہنے سے وہاں خون فراہم رگوں اور پٹھوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ فرد مکمل طور پر چلنے پھرنے سے معذور بھی ہوسکتا ہے۔ جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اور سائیکائٹری نامی طبی جریدے میں ڈاکٹروں نے آسٹریلیا کی ایک ایسی 35 سالہ خاتون کا ذکر کیا جن کی پنڈلیاں سوج جانے کی وجہ سے ان کی چست جینز کاٹ کر الگ کرنی پڑی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں