ترک سی۔ 130 ایک نئے روپ کے ساتھ

ترک ایرو سپیس انڈسڑی نے مسافر بردار طیارے سی۔ 130 کی تجدید نو کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے پہلے طیارے کو ترک فضائیہ کےحوالے کر دیا ہے

84457
ترک سی۔ 130 ایک نئے روپ  کے ساتھ

ترک فضائیہ کے پاس موجود C-130 سامان بردار طیاروں کو اب کہیں زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائیگا۔
ایرجیس منصوبے کے دائرہ کار میں ترک ایرو سپیس انڈسڑی میں جدت کے عمل سے گزارے جانے والے پہلے طیارے کو ایک تقریب کے ساتھ ترک فضائیہ کے سپرد کیا گیا ہے۔
سی۔130 ہرکولیس طیارے اب چار انجنوں کے ساتھ "اپنے نام کی طرح" پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوں گے۔
طویل مدت سے ترک فضائی قوتوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے سی۔ 130 سامان بردار طیاروں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدت پہنچائی جا رہی ہے۔
اس طیارے کے الیکٹرونک نظام کو مکمل طور پر جدید نظام کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کاک پٹ کو ڈیجیٹل ماہیت دی گئی ہے، ڈیجٹیل نقشوں کو فیڈ کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد اس طیارے کا الیکڑونک نظام اب جدید ترین طرز کا حامل بن گیا ہے۔
سن 2040 تک خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہونے والے طیاروں کی تجدید پر 181 ملین ڈالر کی لاگت آئیگی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں